Forums » Knowledge Base

کیلے کے پوشیدہ فوائد

  • August 23, 2014 8:39 PM PDT

    کیلے کے پوشیدہ فوائد


    ہم میں سے اکثر لوگ کیلے کو اس ذائقہ کے باعث شوق سے کھاتے ضرور ہیں، لیکن وہ اس کی طبی افادیت سے مکمل آگاہی نہیں رکھتے، حالاں کہ یہ غذائی اجزاءسے بھرپور پھل ہے۔کیلے میں سیب کی نسبت چار گنا زیادہ پروٹین ،دوگنا زیادہ کاربوہایڈریٹ،تین گنا زیادہ فاسفورس،پانچ گنا زیادہ وٹامن اے اوردیگر وٹامنز اور منرلز بھی سیب کے نسبت دوگنے ہوتے ہں۔کیلے میں تین قسم کی شوگر پائی جاتی ہے، سکروز،فرکٹوز اور گلوکوز نامی یہ شوگر کیلے کے ریشوں میں موجود ہوتی ہے۔ ان اجزاءکے ساتھ کیلا فوری،دیر پا اور حقیقی توانائی فراہم کرتا ہے۔ ایک تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد توانائی کی بحالی کے لئے کافی ہیں۔ یہ بھی ایک حقیت ہے کہ کیلا دنیا کے معروف ترین ایتھلیٹس کا پسندیدہ ترین پھل ہے۔ کیلا ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے کے علاوہ اسے فٹ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔اسے اپنی روزمرہ غذاو¿ں میں شامل کرنا بہت سی بیماریوں سے بچاو¿ کا باعث بھی بنتا ہے۔ ایک حالیہ سروے سے ثابت ہوا ہے کہ ڈیپریشن کے شکار افراد میں کیلے کے استعمال کے بعد نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلے میں ایک خاص قسم کی پروٹین پائی جاتی ہے جو جسم کو آرام پہنچاتی ہے اور طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔ وٹامن بی6 سے بھرپور کیلے کے استعمال سے آپ خواب آور ادویات کو بھول جائیں گے ۔کیلا جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا، کیوں کہ یہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ بلند فشار خون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفید ہے ۔کیلے میں پائی جانے والے پوٹاشیم کی بھاری مقدار اور اس کے مقابل نمکیات کی کم مقدار خون کے دورانیہ کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ کیلا دماغی طاقت میں اضافہ بھی کرتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق صبح کے ناشتے،لنچ اور بریک میں کیلا (جو کہ پوٹاشیم کی بڑی مقدار رکھتا ہے) کھانے والے طلباءنسبتاً بیدار مغزی کے ساتھ سیکھنے کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔کیلے کا استعمال قبض،سینے کی جلن ،خمار،ذہنی تناو¿،اعصابی کھچاو¿، السر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ یہ حاملہ خواتین کے جسمانی درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے جو ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے ضروری ہے ۔