Forums » Knowledge Base

بال دھونے سے پہلے ان مفید مشوروں پر ضرور عمل کریں

  • August 16, 2014 8:23 AM PDT

    بال دھونے سے پہلے ان مفید مشوروں پر ضرور عمل کریں

     

    خوبصورت اور چمکدار بالوں کا حصول سب کی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے مہنگی سے مہنگی مصنوعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ نہانے سے پہلے کچھ عام دستیاب اشیاءکو بالوں میں لگالیں تو باآسانی انہیں بہترین دلکشی کا نمونہ بناسکتے ہیں۔
    ٭ نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگانا بہت مفید ہے لیکن اگر ایک سے زائد تیل مکس کرلئے جائیں جیسا کہ سرسوں کا تیل، بادام کا تیل یا زیوتون کا تیل تو افادیت بڑھ جاتی ہے اور بالوں کو مضبوط اور صحتمند رکھنے کیلئے آپ اسی تیل میں وٹامن کے کیپسول بھی شامل کرسکتے ہیں۔
    ٭ دھونے سے پہلے بالوں میں دہی اور انڈہ لگانے سے بال ملائم اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔
    ٭ بالوں کو تروتازہ کرنے کیلئے نہانے سے پہلے شہید اور دہی کے آمیزے سے مالش کریں۔
    ٭ بے رنگ اور خشک بالوں سے نجات کیلئے کیلوں کا لیپ استعمال کریں۔ اسے بنانے کے لئے دو کیلے اچھی طرح مسل لیں اور اس میں دو چمچ مایونیز اور ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کرلیں اور تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں پر لیپ کرکے رکھیں اور پھر دھولیں۔
    ٭ بالوں کو چمکدار، ملائم اور مضبوط کرنے کیلئے آپ چنے کا لیپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے کیلئے تین چمچ کالے چنے رات بھر بھگوکر رکھیں۔ اگلے دن انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس میں ایک انڈا پھنٹ کر ڈالیں اور دہی کا ایک کپ اور لیموں کے رس کا ایک چمچ بھی شامل کرلیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا دہنے دیں اور پھر دھولیں۔ مندرجہ بالا تمام اشیاءکا استعمال بال دھونے سے پہلے کریں۔

     

    This post was edited by Sardar Shafqat Niaz at August 16, 2014 8:28 AM PDT